برازیل: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ دراصل ہوٹل میں ایک شخص کے گلے میں کھانا پھنس گیا، جس کی وجہ سے وہ ہوٹل میں ہی بیہوش ہو گیا اور اس کے فورا بعد ویٹر نے اس شخص کو اپنے ایک جھگڑے سے بچا لیا۔اس واقعے کی پوری ویڈیو بہت تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ یہ
واقعہ برازیل کے ایک ہوٹل کا ہے۔ اس ویڈیو کو وہاں کے ایک ٹی وی رپورٹر نے اپنے ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے۔
اس نے بتایا کہ اس شخص کے گلے میں کھانا پھنس گیا اور وہ دم گھٹنے سے ماہی بے آب کی طرح بری طرح
پھڑپھڑ انے لگا اور بے ہوش ہو گیا۔اس شخص کی حالت دیکھتے ہی ایک ویٹر وہاں پہنچا اور اس نے اندازہ لگا لیا کہ یہ حادثہ گلے میں کھانا پھنس جانے کی وجہ سے ہوا ہے۔ ویٹر نے فوراً بے ہوش آدمی کو پیچھے سے پکڑ ا اور اس کا پیٹ دبا کر زور زور سے جھٹکا دینا اور اس کی پیٹھ پرمارنا شروع کر دیا ۔
ویٹر کے ساتھ وہاں موجود ایک پولیس اہلکار نے بھی اس شخص کی کمر ہلانا شروع کر دی۔ ایس کرنے کے دوران اچانک اس شخص کے گلے میں پھنسا ہوا نوالہ باہر نکل جاتا ہے اور وہ شخص دوبارہ سانس لینے لگتا ہے۔ اس طرح ویٹر نے اپنے جگاڑ سے اس شخص کی جان بچائی ۔