Football: Afghans Qualify for 3rd Round of Asian Cup 2023تصویر سوشل میڈیا

دوحہ(قطر): ورلڈ کپ2022اور اے ایف سی ایشیا کپ2023 فٹبال کوالیفائینگ راؤنڈ میں ہندوستان کے خلاف 1-1سے برابر کھیلنے کے باوجود افغانستان نے اے ایف سی ایشیاکپ کوالیفائرز کے تیسرے راؤنڈ کے لیے کوالی فائی کر لیا۔لیکن افغانستان کی فٹبال ٹیم اب ورلڈ کپ2022کھیلنے کا حق حاصل کرنے کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔

منگل کی شب کھیلے گئے اس میچ میں افغانستان کے کپتان فشاد نوری پہلے ہی ہاف میں زخمی ہوگئے اور اس ہاف میں دونوں ٹیمیں کوئی گول نہ کر سکی تھیں۔دوسرے ہاف میں 75ویں منٹ میں ہندوستان نے اس وقت 1-0کی سبقت حاصل کر لی جب افغان گول کیپر اویس عزیزی ایسے وقت میں ،جب افغانستان کو کوئی خطرہ درپیش نہیں تھا اور گیند افغانستان کی ڈی میں آئی جہاں کوئی ہندوستانی کھلاڑی گیند کا تعاقب نہیں کر رہا تھا،گیند کو کنٹرول نہ کر سکے اور گیند افغانستان کے گول پوسٹ میں داخل ہو گئی۔82ویں منٹ میں افغانستان کے حسین زمانیہ نے افغانستان کے لیے اپنا پہلا گول کر کے اسکور1-1کر دیا جو میچ ختم ہونے تک جوں کا توں رہا اور میچ برابری پر ختم ہو گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *