Foreign envoys visiting J&K reach Jammu, meet Cheif Justiceتصویر سوشل میڈیا

جموں:(اے یوایس) جموں و کشمیر کے دو روزہ دورہ پر آئے 24 ممالک سے تعلق رکھنے والے سفارتکاروں کا اعلیٰ سطحی وفد جمعرات کو سری نگر سے روانہ ہو کر سرمائی دارلحکومت جموں پہنچ گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ وفد ایک دن پر محیط دورہ جموں کے دوران جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورمر منوج سنہا سے راج بھون میں لنچ پر ملاقات کی۔انہوں نے بتایا کہ لیفٹیننٹ گورنر سے ملنے سے قبل وفد کے اراکین نے جموں وکشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس،جسٹس گیتا متل کے ساتھ ملاقات کی۔

پولیس ذرائع کے مطابق سفارتکاروں کو فوج کے رول کے بارے میں بتایا گیا جو وہ دہشت گردوں کی خود سپردگی،ایل اوسی سے دراندازی اور دراندازی میں پاکستانی فوج کی اعانت اور پاکستان کی جانب سے دہشت گردوں کے کیمپ قائم کرنے اور انہیں تربیت دیئے جانے اور پاکستان سے سپلائی کئے گئے ہتھیاروں کی ضبطی جیسے کاموں کے سلسلے میں انجام دے رہی ہے۔

سفارتکاروں کو دفعہ 370کی تنسیخ کے بعد سے پر امن حالات، پتھر پھینکنے کے واقعات میں کمی اور یوٹی میں پُرامن ڈی ڈی سی انتخابات کے انعقاد سے بھی واقف کرایا گیا ہے۔

وفد کو بہت سے پروگراموں کے بارے میں بھی بتایا گیا جن میں کمیونٹی رابطے، شدت پسندی کی روک تھام اور بھارتی فوج کی جانب سے دہشت گردوں کو خود سپردگی پر آمادہ کرنا، پولیس کی جانب سے کھیل کود کے پروگرام، روزگار کے مواقع، کونسلنگ اور دہشت گردی میں امکانی بھرتی والوں کے لئے کمیونٹی بونڈ اسکیم جیسے اقدامات شامل ہیں۔

وفد نے بعد میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور جموں و کشمیر ہائی کورت کے چیف جسٹس سے بھی ملاقات کی۔ وفد کے ارکان نئے منتخب ڈی ڈی سی ارکان اور چند سماجی تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔ بعد میں یہ غیر ملکی نمائندے لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے ظہرانے میں شامل ہوئے اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے ملاقات کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *