اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی اور قومی اسمبلی کے رکن اسد عمر کے ہمراہ چین کا دوروزہ دورہ کرنے کے بعد پاکستان واپس لوٹنے والے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ پانچ روز تک گوشہ نشین ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خود تنہائی کا فیصلہ انہوں نے حفظ ما تقدم کے طور پر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین روانہ ہونے سے پہلے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے ہماری جانچ کی تھی اور ہمارا ٹسٹ نگیٹیو آیا تھا۔چین پہنچنے کے فوراً بعد خون کے نمونے کی جانچ سمیت ہمارے کئی ٹسٹ ہوئے اور اس کے بعد ہی ہماری ملاقاتوں کا بندوبست کیا گیا۔قریشی نے مزید کہا کہ چین سے روانہ ہونے سے پہلے ہمارے پھر ٹسٹ ہوئے لیکن ابھی ان کا نتیجہ نہیں آیا ہے جو شام تک آجائے گا۔ لیکن اس کے باوجود میں نے از خود تنہائی اختیار کرنے کا ذاتی طور پر فیصلہ کیا اور پانچ روز کے بعد اپنا دوبارہ ٹسٹ کراو¿ں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ان ٹسٹوں کے نگیٹیو نتیجے آنے کے بعد ہی میں لوگوں سے ملاقاتیں شروع کروں گا۔اور اگر ہم کوئی مثال پیش کریں گے تو عوام بھی اس پر عمل کرے گی۔اپنے دورہ چین کے حوالے سے بات رکتے ہوئے شاہ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سے پاکستان می اقتصادی ترقی وابستہ ہے اور کورونا وائرس کا سی پیک پر کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے 237کیسز سامنے آئے ہیں۔اور ان میں سے زیادہ تر وہ ہٰن جو غیر ملکی سفر سے واپس آئے ہیں۔
Foreign Minister Shah Mahmood Qureshi is self-isolating after China visit

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *