Former India captain Mohammad Azharuddin reinstated as Hyderabad Cricket Association Presidentتصویر سوشل میڈیا

حیدرآباد:(اے یو ایس )معروف سابق کرکٹر محمد اظہرالدین ،جنہیں قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کے الزام میں عہدے سے بر طرف کر دیا گیا تھا، اس وقت دوبارہ عہدے پر بحال ہو گئے جب محمد اظہر الدین کو معطل کرنے والی ایپکس کونسل کے پانچ اراکین کو حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے محتسب جسٹس (ریٹائرڈ) دیپک ورما نے عارضی طور پر نااہل قرار دے دیا ۔

ایک عبوری حکم میں ایچ سی اے محتسب نے ایچ سی اے اپیکس کونسل کے پانچ ارکان کے جان منوج، نائب صدر، آر وجیانند، نریش شرما، سریندر اگروال، انورادھا کو عارضی طور پر نا اہل کردیا۔ ایپکس کونسل نے اظہرالدین کو اپنے آئین کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں معطل کردیا تھا۔

اظہرالدین کے خلاف تنازعات کے الزامات لگائے گئے۔ جسٹس (ریٹائرڈ) ورما نے اپنے حکم میں نشاندہی کی کہ اظہرالدین کے خلاف شکایت محتسب کو نہیں ارسال کی گئی ہے اور اس کی کوئی قانونی صداقت نہیں ہے ۔ایپکس کونسل اپنے طور پر کوئی فیصلہ نہیں لے سکتی۔

لہذا میں مناسب سمجھتا ہوں کہ ان پانچ ممبروں کی جانب سے منتخب کردہ صدر کو معطل کرنا،اظہار وجوہ نوٹس جاری کرنا اور ان سے فاصلہ اختیار کرنے کی ہدایت کی جانے والی قرار داد (اگر کوئی ہے) کو مسترد کرنا مناسب ہے۔ جسٹس (ریٹائرڈ) ورما نے کہا کہ ایچ سی اے کے صدر محمد اظہرالدین کے خلاف ہونے والی کسی بھی کارروائی سے ان کی شخصیت کو نقصان نہیں ہوگا۔

لہذا میں ہدایت دیتا ہوں کہ محمد اظہرالدین بحیثیت صدر رہیں گے اور عہدیداروں کے خلاف تمام شکایات کا فیصلہ محتسب ہی کرے گا“۔جسٹس (ریٹائرڈ) ورما نے نوٹ کیا کہ ”مذکورہ حقائق اور خصوصیات سے یہ واضح طور پر ظاہر ہوتا ہے کہ کرکٹ کے کھیل کی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے، ہر ایک ان سب سے بہتر وجوہات کی بنا پر اپنی اپنی سیاست کھیل رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *