بغداد(اے یو ایس )ایک سکیورٹی ذرائع نے خبر رساں ادارے’رائیٹرز‘ اور کرد ٹی وی چینل روداو¿ کوبتایا ہے کہ عراقی کردوں کی ایک طاقتور پارٹی سے منسلک انٹیلی جنس اپریٹس کا ایک اعلیٰ اہلکار اتوار کی شام کردستان کے علاقے دہوک شہر میں ایک کار دھماکے میں مارا گیا۔
اہلکار محمد مرزا سیندی پیراسٹن انٹیلی جنس ایجنسی کا ایک سابق سینئر افسر تھا۔ یہ انٹیلی جنس کردستان ڈیموکریٹک پارٹی سے وابستہ ہے جو شمالی عراق کے علاقے پر حکومت کرنے والی دو جماعتوں میں سے ایک ہے۔
مقامی میڈیا کی جانب سے شائع ہونے والے ویڈیو کلپس میں ایک کار کے ملبے سے دھواں اٹھتا ہوا دکھایا گیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ حادثہ کار بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں پیش آیا۔