Former Pak PM Nawaz Sharif hails apex court’s decision to restore country’s National Assemblyتصویر سوشل میڈیا

لندن : پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے حکومتی فیصلہ کو غیر آئینی قرار دے کر قومی اسمبلی کو بحال کرنے اور ہفتہ کے روز اس کا اجلاس طلب کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ کے تاریخی فیصلے نے نہ صرف آئین کا تقدس بحال کیا بلکہ پا کستان کی عزت و وقار کو چار چاند لگا دیے۔ عدالت نے متفقہ فیصلہ دے کر پارلیمنٹ کی خود مختاری کو مضبوط کیا ہے اور آئین کے تقدس کا بحال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں پہلے ہی امید تھی کہ عدالت عظمیٰ حالات کی نزاکت محسوس کرتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے حوالے سے مقدمے کا جلد فیصلہ دے گی کیونکہ زندگی کا ہر شعبہ مفلوج ہو گیا ۔انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی معاشی بربادیاں اور معاشی تباہیاں، غربت، بیروزگاری اور مہنگائی نے پاکستان کو دنیا کے نقشے میں ایک ایسے ملک کے طور پر لا کر کھڑا کیا ہے جس میں غلط طرز حکمرانی، نااہلی اور کرپشن کی بنا پر آج پاکستان دہائیوں پیچھے جاچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغرور وزیر اعظم نے پاکستان کے عام آدمی کو فاقہ کشی جیسے حالات کے قریب پہنچا دیا۔لیکن خدا کا شکر ہے کہ عدالت نے یہ فیصلہ سنا کر پاکستان عوام کو تباہ و برباد اور بھکمری کا شکار ہونے سے بچا لیا۔نواز شریف نے کہا کہ وہ ہر پاکستانی کو مبارکباد دینا چاہیں گے۔ کہ آج سپریم کورٹ کی بدولت عوام کو ایک ایسے شخص سے نجات مل گئی جس نے ملک کو تبا و برباد کر دیا۔آج ڈالر کے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدر 200روپے ہے اور مہنگائی آسمان چھو رہی ہے۔جس سے لوگوں کی کمر ٹوٹ گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *