واشنگٹن:(اے یو ایس ) امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن جنہیں گذشتہ روز خون میں انفیکشن پھیل جانے کے باعث کیلی فورنیا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا صحت یاب ہو کر ڈسچارج ہو کر گھر واپس آگئے۔ مسٹر کلنٹن کو دو دن قبل علاج کی غرض سے کیلی فورنیا کے اروین ہسپتال میں داخل کیا گیا۔
ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سابق صدر کرونا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا نہیں ہیں۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق 75 سالہ بل کلنٹن کے ترجمان اینجل اورینا نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر لکھا ہے کہ اب مسٹر کلنٹن بہتر ہیں اور انہیں بہترین علاج فراہم کرنے پر ڈاکٹر، نرسوں اور عملے کے انتہائی شکرگزار ہیں۔‘
امریکی نشریاتی ادارے ”سی این این“ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سابق صدر کا یونیورسٹی آف کیلیفورنیا اروین کے میڈیکل سینٹر میں علاج کرنے والے ڈاکٹرز کے مطابق کلنٹن کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں رکھا گیا تھا تاکہ انہیں پرائیویسی مل سکے ۔
