Former US President Obama to host Covid-compliant 60th birthday partyتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: ( اے یو ایس ) امریکا میں کورونا وائرس کے ڈیلٹا ویرینٹ کے تیزی سے پھیلاؤ کے باوجود سابق صدر بارک حسین اوباما4اگست بروز بدھ اپنی 60 ویں سال گرہ کی تقریب بڑے پیمانے پر منانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ایک معروف انگریزی ویب سائٹ کے مطابق یہ تقریب 30 ایکڑ کے قریب رقبے پر پھیلے مارتھا وائن یارڈ پیلس کی کھلی فضا میں ہو گی۔

تقریب میں 500 کے قریب مہمان شریک ہوں گے۔مہمانوں کی فہرست میں اوباما کے دوست، خاندان کے افراد اور سابق معاونین شامل ہیں۔ تقریب کے دوران میں 200 سے زیادہ کارکنان خدمت پر مامور ہوں گے۔ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق مہمانوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ویکسی نیشن کرا لیں اور ان کا کرونا ٹیسٹ نیگیٹو ہونا چاہیے۔تقریب کے لیے کئی نمایاں شخصیات کو بطور مہمان دعوت دی گئی ہے۔ ان میں اوپرا وینفری اور جورج کلونی شامل ہیں۔

تقریب میں اسٹیفن اسپیلبرگ کی شرکت بھی متوقع ہے۔ادھر وائٹ ہاو¿س کے ترجمان نے ویب سائٹ کو بتایا کہ امریکی صدر جو بائیڈن تقریب میں نہیں آ سکیں گے۔تقریب کا انعقاد 4 اگست کو ہو گا۔ کئی ذرائع نے بتایا ہے کہ مہمانوں سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ تحائف کے بجائے فلاحی اور خیراتی اداروں کو عطیات دیں۔یاد رہے کہ بارک اوبامہ کی ولادت4اگست1959کو ہوئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *