Four BJP MLA dies within two weeks due to coronavirusتصویر سوشل میڈیا

واضح ہوکہ نیوز رپورٹ سے ملی جانکاری کے مطابق اتر پردیش میں کورونا انفیکشن نے اب تک متعدد معزز افراد کی زندگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

گذشتہ روز (7مئی )، رائے بریلی کے سلون سے تعلق رکھنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایم ایل اے دل بہادر کوری کورونا (کویڈ-19) سے انتقال کر گئے۔ کوری کو کورونا وائرس کی جانچ میں پوزیٹیو پائے جانے پر سنجے گاندھی پوسٹ گریجویٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس جی پی جی آئی) لکھنؤ میں داخل کیا گیا تھا۔ لیکن جب ان کی رپورٹ نگیٹیو آئی تو انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔لیکن بعد از کوویڈ پیچیدگیوں کے پیش نظر انہیں ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

وزیر اعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ ، اسپیکر ہردے نرائن دکشت اور سینیر بی جے پی لیڈروں نے کوری کے انتقال کرجانے پر گہرے دکھ و صدمہ کا اظہار کیا اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔کوری کی موت کے ساتھ ہی کورونا کی دوسری لہر میں بی جے پی کے 4 ممبران اسمبلی اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس سے پہلے لکھنؤمغرب سے بی جے پی کے ممبر اسمبلی سریش کمار سریواستو اوریا صدر سے ایم ایل اے رمیش چندر دیواکر اور بریلی کے نواب گنج سے ایم ایل اے کیسر سنگھ گنگوار کی کورونا سے موت ہوگئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *