صنعا:(اے یو ایس ) ہفتے کے روز ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا نے یمن کے علاقے تعز میں وحشیانہ گولہ باری کی جس میں ایک ہی خاندان کے کم سے کم 4 بچے جاں بحق اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی یمن میں واقع تعز شہر کے لوگوں کا کہنا ہے کہ حوثیوں کی جانب سے رہائشی علاقہ الکمب محلے پر ہاورز گولے داغے جس سے اپنے ہی گھر کے سامنے میدان میں کھیل رہے ایک ہی کنبہ کے چاربچے ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والوں میں ایک بچے کی دونوں ٹانگیں کٹ گئی ہیں اور اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
رہائشیوں نے بتایا کہ یہ علاقہ میدان جنگ کے قریب بھی واقع نہیں ہےکہ یہ کہا جا سکے کہ گولہ غلطی سے رہائشی علاقہ میں آگرا۔