کشی نگر:(اے یو ایس)اترپردیش کے کشی نگر ضلع میں گذشتہ رات دیر گئے بہار سے پنجاب جارہی سواریوں سے بھری بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے میں 4 مزدوروں کی موت ہو گئی، جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔زخمیوں میں سے 31 کی حالت سنگین دیکھ کر انہیں ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔
معلومات کے مطابق بہار کے مدھے پورہ سے پنجاب جا رہی بس کشی نگر ضلع کے نیشنل ہائی وے 28 پر ہاٹا کوتوالی کے بدھناتھ چوراہے پر حادثے کا شکار ہو گئی۔ تیز رفتار بس آگے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں چار مسافروں کی موت ہو گئی، جبکہ 50 دیگر زخمی ہو گئے۔ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ تمام زخمیوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔تمام زخمیوں کو ہاٹا سی ایچ سی لے جایا گیا۔
ڈاکٹر نے 31 شدید زخمی مزدوروں کو ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ تمام مزدور ریاست بہار کے مدھے پورہ ضلع کے رہنے والے ہیں۔ وہ روزی روٹی کمانے کے لیے پنجاب جا رہے تھے۔
تصویر سوشل میڈیا 