سری نگر : (اے یو ایس ) جموں و کشمیر کے بارہمولہ کے رفیع آباد علاقہ میں بادل پھٹنے کے واقعہ میں ایک ہی کنبہ کے چار افراد کی موت ہوگئی جبکہ ایک شخص ابھی بھی لاپتہ ہے۔
جانکاری کے مطابق بارہمولہ کے رفیع آباد علاقہ کے حمام مارکیٹ کے پہاڑی علاقہ میں یہ بادل پھٹا اور پانچ اراکین والے بکروال کنبہ کو زد میں لے لیا۔ واقعہ کے فورا بعد ایس ڈی آر ایف کے اراکین کے ساتھ پولیس ٹیم جائے واقعہ پر پہنچی اور بچاو اور امدادی کام شروع کیا گیا۔
ٹیم کو اب تک چار لاشیں ملی ہیں۔مہلوکین کی شناخت شہناز بیگم ، نازیہ اختر ، عارف حسین اور طارق احمد کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ سبھی نوشیرہ راجوری کے شہری تھے۔ کنبہ کا ایک اور رکن ابھی بھی لاپتہ ہے۔
