Four soldiers injured in terrorist attack in Kulgamتصویر سوشل میڈیا

سرینگر:(اے یوایس) فوج نے بدھ کو بتایا کہ جنوبی ضلع کولگام میں دہشت گردوں کے ایک حملے میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوگئے جنہیں سرینگر میں قائم فوجی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

فوج کی طرف سے جاری ایک مختصر بیان میں بتایا گیا کہ دہشت گردوں نے ایک فوجی پارٹی پر گرینیڈ حملہ کیا جس کے نتیجے میں چار اہلکاروں کو چوٹیں آئیں اور جنہیں سرینگر میں قائم فوج کے92بیس اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شمسی پورہ علاقے میں آج صبح دہشت گردوںنے فوج کی ایک پارٹی پر حملہ کیاجس کے نتیجے میں چار فوجی زخمی ہوگئے۔حملے کے فوراً بعد فورسز کی اضافی ٹکڑیاں جائے مقام پر پہنچ گئی جنہوں نے علاقے کو محاصرے میں لیکر حملہ آوروں کی دھر پکڑ کیلئے تلاشی آپریشن شروع کیا۔

شمسی پورہ جنوبی ضلع کولگام کے کھڈونی علاقے میں پڑتا ہے۔دریں اثنا صورہ سرینگر کا شہری جو نامعلوم بندوق برداروں کے حملے میں گذشتہ ماہ زخمی ہوا تھا گذشتہ روز اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔

نداف حنیف خان ساکن صورہ گذشتہ برس یکم دسمبر کو نا معلوم بندوق برداروں کی فائرنگ میں شدیدزخمی ہو گیاتھا۔ وہ اسی وقت سے سکمز صورہ میں زیر علاج تھا جہاں ا±س نے بدھ کی صبح آخری سانس لی۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس درج کرلیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *