Four states have declared 'black fungus' a notifiable disease under the epidemic actتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: مختلف ریاستوں سے موصول اطلا ع کے مطابق تمل ناڈو ، اوڈیشہ، آسام اور پنجاب نے میوکرمائیکوسس یعنی بلیک فنگس کو وبائی امراض قانون مجریہ1897 کے تحت بیماری قرار دے دیا ہے۔ راجستھان پہلے ہی بلیک فنگس کو وبا کے تحت نوٹیفائی کرچکا ہے۔ کیپٹن امریندر سنگھ نے ٹویٹ کرکے کہا کہ میں کورونا سے شفایاب ہوچکے مریضوں میں میوکرمائیکوسس کے بڑھتے معاملات کو لے کر فکرمند ہوں ، ہم نے پہلے ہی اس کو وبائی امراض ایکٹ کے تحت نوٹیفائی کردیا ہے۔ ایل تھری سرکاری اسپتالوں میں ٹریننگ دی گئی ہے اور ضروری ادویات کے بھی آرڈر دیدئے گئے ہیں۔

واضح ہو کہ مرکزی وزارت صحت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں سے بلیک فنگس کو وبائی امراض ایکٹ 1897 کے تحت نوٹیفائیڈ بیماری بناکر سبھی معاملات کی اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔ وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ اس انفیکشن سے کورونا مریضوں کی اموات کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔واضح ہو کہ ایک روزقبل ہی مرکزی وزارت صحت نے تمام ریاستوں کو لکھا تھا کہ وہ اس ہلاکت خیز مرض کو ’وبائی امراض قانون ‘ کے تحت مہلک بیماری نوٹیفائی کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *