اسلام آباد: (اے یو ایس )پاکستان فوج نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کرتے ہوئے4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔فوج کے محکمہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج نے دتہ خیل جنرل ایریا میں کارروائی کی اور فائرنگ کے تبادلہ میں چار دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہو اہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔
واضح ہو کہ خیبر پختونخوا میں شمالی وزیرستان ضلع سلامتی دستوں اور دہشت گردوں کے درمیان تصادموں کی ایک تاریخ رکھتا ہے۔اس سے قبل آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ شمالی وزیرستان میں فائرنگ کے تبادلہ میں سلامتی دستوں نے 7دہشت گردوں کو مارگرایا ۔ غؒام خان کلے علاقہ میں مارے گئے ان دہشت گردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ بارود بھی برآمد ہوا تھا۔کہا جاتا ہے کہ یہ ساتوں دہشت گرد سلامتی دستوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں بڑی سرگرمی سے ملوث تھے۔