واشنگٹن: ہندوستان اور امریکہ کے درمیان ٹو پلس ٹووزارتی مذاکرات واشنگٹن ڈی سی میں ہوئے۔اس موقع پر ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اپنے امریکی ہم منصبوں وزیر خارجہ انٹونی بلینکن اور وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملے اور تبادلہ خیال شروع کیا۔یہ مذاکرات ایسے وقت میں ہوئے جب ہندوستان اور امریکہ جمہوریت اور تکثیریت کے تئیں مشترکہ عزم کے ساتھ باہمی سفارتی تعلقات کا75واں سال منا رہے ہیں۔یہ چاروں اہم شخصیات ٹو پلس ٹو مذاکرات سے قبل 11اپریل کو وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر جو بائیڈن کے درمیان ہونے والی ورچوئل ملاقات سے پہلے موجود تھے۔ہندوستان اپنے چار کلیدی اسٹریٹجک پارٹنروں امریکہ، آسٹریلیا، جاپان اور روس کے ساتھ 2+2مذاکرات کرتا ہے۔
امریکہ کے ساتھ ٹو پلس ٹو ملاقات سے قبل امریکی صدر جو بائیڈن نے امید ظاہر کی ہے کہ واشنگٹن کو نئی دہلی کے ساتھ انتظامی کام کو آگے بڑھا نے میں مدد ملے گی۔ وائٹ ہاو¿س کی پریس سکریٹری جین ساکی نے ایک روزانہ نیوز کانفرنس کو بتایا: ہم یہ بھی محسوس کرتے ہیں کہ دونوں فریق روسی صدر ولادیمیر پوتین کی یوکرین کے خلاف وحشیانہ جنگ کے نتائج اور توانائی اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتوں جیسے مسائل سے نمٹنے کے لیے کام میں قریبی ہم آہنگی جاری رہے گی۔انہوں نے کہا کہ یقینا مذاکرات میں بہت سے موضوعات کا احاطہ کیا جا سکتا ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ ان مسائل پر نمایاں طور پر بات کی جائے گی۔
ہند-امریکہ ٹو پلس ٹو ڈائیلاگ کے تحت، دونوں ممالک کے درمیان اگلی خارجہ اور دفاعی سطح کی بات چیت واشنگٹن میں ہونے والی ہے۔ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور سیکریٹری آف اسٹیٹ انتھونی بلنکن پیر کو ہندوستانی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ اور وزیر خارجہ ایس جے شنکر کی میزبانی کریں گے۔ بائیڈن انتظامیہ کے تحت یہ پہلے ٹو پلس ٹو مذاکرات ہوں گے۔ ساکی نے کہا کہ صدر بائیڈن کا خیال ہے کہ ہندوستان کے ساتھ ہماری شراکت داری دنیا میں سب سے اہم ہے۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں، انہوں نے مارچ میں وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر کواڈ لیڈروں سے ملاقات کی تھی۔انہیںامید ہے کہ اس ٹو پلس ٹو میٹنگ میں، بلنکن اور آسٹن ہندوستان کے ساتھ اپنے تمام کاموں کے علاوہ، ہند-بحرالکاہل خطے اور دنیا بھر میں ہمارے مشترکہ اہداف کا تعاقب کریں گے۔ دریں اثنا ایم پی مارک گرین نے امریکہ میں ہندوستانی سفیر ترنجیت سنگھ سندھو سے ملاقات کی۔ گرین نے ٹویٹ کیا، اس ہفتے میں نے امریکہ میں ہندوستانی سفیر ترنجیت سنگھ سندھو سے ملاقات کی۔ ہمارے ملکوں کے درمیان مضبوط شراکت داری اہم ہے۔