پیرس: (اے یو ایس ) فرانس نے افغانستان سے شہریوں کے انخلا کے عمل کو مزید جاری نہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق فرانسیسی وزیرِ اعظم جین کاسٹکس نے مقامی ریڈیو آر ٹی ایل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جمعے کی شام کے بعد فرانس افغانستان سے انخلا کا عمل جاری نہیں رکھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ “ہم انخلا کا عمل کل شام تک ہی جاری رکھ سکتے ہیں۔”یاد رہے کہ کابل ایئرپورٹ پر داعش کے حملوں کے خدشات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں امریکہ، برطانیہ اور آسٹریلیا نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کابل ایئرپورٹ سے دور رہیں۔کاسٹکس کا یہ فیصلہ کابل ہوائی اڈے پر کسی بھی وقت حملہ کے خطرے کے حوالے سے برطانیہ کے انتباہ اور ہالینڈ کی جانب سے انخلا پروازیں بند کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے ۔
