پیرس : کوویڈ 19-سے بچاؤ کے لیے فرانس میں جاری لاک ڈاؤن اگرچہ 15 دسمبر کو ختم ہو جائے گا لیکن لاک ڈاؤن ختم کرنے کے فیصلہ کے ساتھ ہی نئے اقدامات ، جو اکتوبر میں کیے گئے اقدامات سے بھی زیاہد سخت ہیں، کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعظم ڑاں کاسٹیکس نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ نئے اقدامات 15 دسمبر سے نافذ کیے جائیں گے اور بہت سخت ہوں گے “۔ اس بار رات کا کرفیو 9بجے کے بجائے8بجے سے ہی نافذ ہو جائے گا اور صبح 6بجے تک جاری رہے گا البتہ31 دسمبر کو ختم کر دیا جائے گا۔ اور نئے سال میں کرفیو سے نجات مل جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ابھی ملک میں کورونا وبا کی دوسری لہر ہے۔ انفیکشن کی سطح تیز رفتار سے چل رہی ہے اور ابھی تک متاثرہ نئے افراد کی تعداد کم نہیں ہورہی ہے۔
حالیہ دنوں میں اس میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عجائب گھر ، تھیٹر اور ثقافتی ادارے کم سے کم تین ہفتوں تک بند رہیں گے۔ خیال رہے ابھی تک فرانس میں کورونا وائرس کے23لاکھ37ہزار964 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے56ہزار 940 افراد ہلاک اور 17لاکھ50ہزار صحتیاب ہو گئے ہیں۔