پیرس: فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو جنوب مشرقی فرانس کے سرکاری دورے کے دوران عوام سے ملاقات کے پروگرام میں ایک شہری نے تھپڑ مار دیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منگل کو صدر میکرون ویلانس شہر کے ایک علاقے میں موجود تھے جب ان کی جانب سے شہریوں کو روکنے کے لیے قائم ایک رکاوٹ کے قریب جانے پر یہ واقعہ پیش آیا۔
یہاں خاکی رنگ کی شرٹ میں ملبوس ایک شہری نے ان کے بائیں رخسار پر زور دار تھپڑ رسید کر دیا۔ فور ہی سکیورٹی اہلکار میکرون کو بچانے کے لیے وہاں پہنچ گئے۔ یہ اہلکار فرانسیسی صدر کو اپنے حصار میںوہاں سے واپس لے گئے۔فرانسیسی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس واقعے کے بعد دو شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جس وقت صدر میکرون کو تھپڑ مارا گیا، اسی دوران ’ڈاؤن ود ھ میکرون ازم‘ (میکرون مردہ باد) کا نعرہ بھی لگایا گیا تھا۔
ٹویٹر پر ڈالے گئےن ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ واقعہ کے بعد میکرون پھر واپس آئے اور انہوں نے انہیں دیکھنے کے لیے قطار میں کھڑے افراد سے پھر مصافحہ کرنا شروع کر دیا۔ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ میکرون کو تھپڑ مارنے والا کا منشا یا مقصد کیا تھا۔