Fresh Election the only solution of country's uncertain situation: Shah Mahmood Qureishiتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:(اے یو ایس ) پاکستان کے سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت غیر یقینی صورتِ حال ہے۔ سرمایہ کاری رک گئی ہے اور اسٹاک مارکیٹ میں مندی ہے، اس وقت عدم استحکام ہے۔پاکستان کے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے منگل کو گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس غیریقینی صورتِ حال کا واحد حل نئے انتخابات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات کرانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے۔ الیکشن کمیشن کا یہ کہہ دینا کہ 90 روز میں انتخابات نہیں کرا سکتے اس پر نوٹس لینا چاہیے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ انہوں نے الیکشن کمیشن کا بیان پڑھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ 90 روز میں کیوں انتخابات نہیں کرا سکتے۔ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے اس کی بنیادی ذمہ داری شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ کیا آئین میں وزیرِاعظم کو یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ کسی بھی وقت اسمبلی تحلیل کرکے نئے انتخابات کا اعلان کرسکتے ہیں؟ اور کیا الیکشن کمیشن کی اسی آئین کی رو سے انتخابات کرانا ذمہ داری نہیں ہے؟سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے اور اس طرح کہہ دینا ایک بہت بڑی بات ہے، جس کا نوٹس لینا چاہیے۔اپنی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ یہ کہہ دینا کہ انتخابات کے انعقاد سے وہ قاصر ہیں، الیکشن کمیشن کی ناکامی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *