Fuel tanker explosion kills at least 15 near hospital in South Africaتصویر سوشل میڈیا

جوہانسبرگ:(اے یو ایس ) جنوبی افریقہ کے وزیر صحت جو فالہ کے مطابق جوہانسبرگ میں گیس کے ٹینکر میں دھماکے سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر15ہو گئی۔ جبکہ متعدد زخمی ہیں۔ ہفتے کے روز لگی اس آگ میں دس افراد کی ہلاکت کی خبر دی گئی تھی۔لیکن شدید ور پر جھلس جانے والوں میں سے پانچ افراد کے دم توڑ دیے جانے سے ہلاک شدگان کی تعداد 15ہو گئی۔دھماکے سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

گیس ٹینکر میں زوردار دھماکے کے بعد فضا میں شعلے بلند ہو رہے ہیں۔ موصول تفصیل کے مطابق ہفتہ کی صبح جوہانسبرگ کے مشرق میں واقع بوکسبرگ میں رقیق پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) لے جانے والا ٹینکر ہسپتال اور گھروں کے قریب ایک پل کے نیچے پھنس کر دھماکے سے پھٹ گیا جس میں37افراد زخمی ہوگئے ان میں 24 مریض اور 13 عملے کے ارکان شامل تھے۔ان میں 15زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔حکام کے مطابق گیس ٹینکر میں دھماکے کی وجوہات سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *