G20 must send Taliban Message on recognition price: Macronتصویر سوشل میڈیا

پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ جی 20سربراہ اجلاس اسلامی امارات افغانستا ن کی حکومت کو بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرنے کے لیے اپنی شرائط کے حوالے سے طالبان کو ایک پیغام بھیجنا چاہئے ۔

ایک فرانسیسی ریڈیو اسٹیشن کو انٹرویو دیتے ہوئے میکرون نے کہا کہ جی 20 سربراہی اجلاس میں، جو کہ اس ماہ کے آخر میں ہونے والا ہے ، اجلاس کے شرکا کو طالبان کو تسلیم کرنے کے لیے شرائط کی وضاحت کرنی چاہیے۔

میکرون نے کہا ہے کہ اافغان مردوں اور عورتوں کے مساوی حقوق،غیر ملکی امدادی تنظیموں کی آسان رسائی ا، اسلامی دہشت گرد گروپوں سے عدم تعاون اور طالبان کو دہشت گرد گروہوں سے رابطے سے دور رکھنا جیسے معاملات طالبان کو تسلیم کرنے کی بنیادی شرائط میں شامل ہوں گے۔

میکرون کے مطابق طالبان کو عالمی برادری کی جانب سے تسلیم کیے جانے کے عوض اس کی شرائط ماننا ہوں گی۔ میکرون نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر تسلیم کرنا بڑا بیش قیمت ہے۔اس ماہ کے اواخر میں روم میں ہونے والے جی20اجلاس کا حوالہ دیتے ہوئے میکرون نے کہا کہ ہم افغانستان کے بارے میں بات کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *