G20 summit: PM Modi, world leaders toss coin into iconic Trevi Fountain in Romeتصویر سوشل میڈیا

روم: ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو جی20 سربراہی اجلاس کے موقع پردیگر عالمی رہنماؤں کے ساتھ یہاں کے مشہور ٹریوی فاؤٹین کا دورہ کیا۔ یہ فوارہ اٹلی کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی یادگاروں میں سے ایک ہے اور اسے سیاح بہت پسند کرتے ہیں۔ تمام رہنماؤں نے سکہ اچھالا اور اپنے ملک، شہریوں اور گھروں کی خوشی، خوشحالی کی دعا کی۔ تاریخی فوارہ نے بہت سے فلم سازوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے جنہوں نے باروک آرٹ طرز کی یادگار کو ایک رومانوی مقام کے طور پر مقبول بنایا ہے۔

جی20 اٹلی نے ٹویٹ کیا کہ جی20 وفد کے سربراہان نے جی20 روم سربراہی اجلاس کے دوسرے دن کا آغاز ٹریوی فاؤنٹین کے دورے سے کیا، جو دنیا کے خوبصورت ترین فواروں میں سے ایک ہے، جو شہر میں ایک علامتی مقام ہے۔ تقریبا 26.3 میٹر اونچا اور 49.15 میٹر چوڑا، یہ شہر کا سب سے بڑا باروک فاؤنٹین ہے اور دنیا کے مشہور فواروں میں سے ایک ہے۔

مشہور فوارے کا دورہ کرنے کے بعد مودی ہسپانوی وزیر اعظم پیڈرو سانچیز کے ساتھ دو طرفہ بات چیت میں حصہ لیں گے۔ وہ پائیدار ترقی کے سیشن اور دوسرے پروگرام میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم اطالوی وزیر اعظم ماریو ڈریگی کی دعوت پر روم میں 30 سے 31 اکتوبر تک جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ اٹلی گزشتہ سال دسمبر سے جی20 کی صدارت کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *