تل ابیب:(اے یو ایس ) اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے زور دے کر کہا ہے کہ ان کے ملک کی مسلح افواج ایران کو مشرق وسطی میں ا±س کے ایجنٹوں تک اسلحہ منتقل کرنے کی اجازت نہیں دیں گی۔ انہوں نے ایران کو خطے کے ممالک کا سب سے بڑا دشمن” قرار دیا۔اسرائیلی فضائیہ کا دورہ کرتے ہوئے گینٹز کا کہنا تھا کہ ان کے ملک نے ایران کی جانب سے بھڑکائے گئے مختلف محاذوں پر موجود خطرات کے خلاف بھرپور کوشش کی ہے۔
اسرائیلی وزیر کے مطابق ایران اپنے شہریوں کو تعلیم اور پانی دینے سے عاجز ہے تاہم وہ اپنے جوہری پروگرام اور اپنے ایجنٹوں کی فنڈنگ میں خطیر رقم لگا رہا ہے۔گینٹز کے نزدیک تہران شام ، لبنان ، یمن اور دیگر ممالک میں خود مختاری کو تباہ کر رہا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ اسرئیلی فوج اپنے ملک کے امن کو یقینی بنانے کے لیے زمینی، سمندری اور فضائی طور سے کام جاری رکھے گی۔
اس سے قبل اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ پہلے ہی پیر کے روز یہ کہہ چکے ہیں کہ ضرورت پڑنے پر ان کا ملک ایران کے خلاف اکیلے ہی کارروائی کے لیے تیار ہے۔یاد رہے کہ اسرائیلی وزرا کے یہ بیانات میڈیا کی ا±ن رپورٹوں کے جلو میں سامنے آئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی کمان ان دنوں ایران کے جوہری پروگرام پر ممکنہ فوجی حملے کے منظر نامے کی تیاری کر رہی ہے۔
