Gas cylinder explosion in Iraq’s Sulaimaniyah kills 15 peopleتصویر سوشل میڈیا

بغداد:(اے یو ایس) بغداد کے رہاشی علاقے میں گیس سلنڈر کے پھٹنے سے15 افراد جاں بحق اور30سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ گیس سلنڈر پھٹنے کا یہ بھیانک واقعہ جمعرات کے روز شہر کے سلیمانیہ علاقہ میں پیش آیا جس میں 3مکانات زمیں بوس ہو گئے ۔سلیمانیہ کے گورنر حقال ابو بکر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 13 افراد ابھی ملبے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ گورنر نے اس واقعے پر تین روز ہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

شہری دفاع کے کے آگ بجھانے والے کارکنوں نے آگ کے پورے علاقے میںپھیلنے کو روک لیا ہے۔ تاہم پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کے نتیجے میں کئی مکان اور کم از کم پانچ گاڑیاں تباہ ہو گئی ہیں۔ شہر کی ایمرجنسی خدمات کے سربراہ ثمن نادر نے کہا کہ تین گھر تو مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ ان میں سے ایک گھرکی چھت پر جو گیس سلنڈر رکھا گیا تھا اس میں سے گیس رسنے کے باعث یہ دھماکہ ہوا اور یہ اچانک تباہی مچ گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *