Gen Bajwa advised me to dissolve assemblies: Imran Khanتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد (اے یو ایس )سابق وزیر اعظم عمران خان نے یہ دعوہ کیا کہ انہوں نے پنجاب اور خیبر پختو نخوااسمبلیوں کو توڑنے کا فیصلہ سابق فوجی سربراہ قمر باجوہ کے کہنے پر کیا ان دو واحد اسمبلیوں کو توڑنے کے بعد پاکستان میں سیاسی انتشار بڑھ گیا اور حکومت اور عدلیہ میں کشیدگی پیدا ہوئی جب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کیا تو اس وقت جنرل باجوا فوجی سربراہ نہیںتھے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ صدر عارف علوی نے ایک میٹنگ کی جس میں اس نے بھی شرکت کی اور دوران گفتگو کی جنرل باجوا نے کہا کہ وہ اگر ملک میں عام انتخاب چاہتے ہیں تو تحریک انصاف پارٹی کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کو برخاست کرنا پڑے گا ۔

عمران خاں نے مزید کیا کہ انہیں خفیہ ایجنسی کے سربراہ نے یہ کہا تھا کہ جنرل باجوا مسلم لیگ کے رہنما شاہباز شریف کو اقتدار میں لانا شاہتا ہے ۔ اور انہوں نے اس کی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی ۔انہوں نے کہا کہ اگر حکومت اس بات پر راضی ہوگی تو سارے ملک میں جولائی میں انتخاب ہو سکتے ہیں ۔ عمران خان نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے 14مئی کو ان دو صوبوں میں انتخابات عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے اور ہم اس کی تائید کر رہے ہیں ۔سابق وزیر اعظم نے کہا حکومت الیکشن کرانے کے حق میں ہے اور طرح طرح کے بہانے کر رہے ہیں انہوں الیکشن کمیشن پر بھی الزام لگایا کہ وہ حکومت کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف پارٹی کی طرف سے صرف شاہ محمود قریشی کو ہی بات کرنے کے لیے اختیار دیا گیا ہے ۔ اور اس دوران جماعتی اسلامی کے امیر سراج الحق نے حکومتی نمائندوں اور عمران خان سے موجودہ بہران کو حل کرنے کے لیے کوشش شروع کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *