کابل: افغانستان میں امریکہ اور ریزولوٹ سپورٹ مشن کے کمانڈر جنرل اسکاٹ میلار افغانستان کے نگراں وزیر دفاع اسد اللہ خالد کے ہمراہ افغانستان کی مخلوط حکومت کے نائب اور جنبش سیاسی پارٹی کے سربراہ جنرل عبد الرشید دوستم سے ملاقات بات کرنے شمالی جوزوان صوبہ پہنچے اور ان کے ساتھ سلامتی و الیکشن کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

کچھ نیوز چینلوں نے اس دورے کے حوالے سے متنازعہ بیانات جاری کیے اور کچھ سیاسی لیڈروں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ حکومت کے پاس اس سیکورٹی وفد کے ساتھ جنرل دوستم کو کچھ مخصوص پیغامات ارسال کیے ہیں۔

اسد اللہ خالد نے جنرل عبد الرشید دوستم کو حکومت کا ایک پیغام دیا مظاہرے بند کرانے اور شمالی صوبوں میں آئی ای سی کے دفاتر دبارہ کھلوانے میں مدد کریں۔

خامہ پریس سے بات کرتے ہوئے سابق پارلیمنٹرین بشیر احمد تیانج نے خاما پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس ملاقات میں الیکشن کے حوالے سے بہت سے معاملات پر تبادلہ خیال ہوا۔تیانج نے خامہ پریس کو مزید بتایا کہ اس دورے کا اصل مقصد شمالی صوبوں کے دفاعکے معاملاتپر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *