Gen Pervez Musharraf should face 'no obstacle' in his return to Pakistan : Defence ministerتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:(اے یو ایس ) شہباز شرےف کی حکومت نے کہا کہ اگر سابق ڈکٹےٹر کے اہل خاندان پروےز مشرف جو بستر علالت پر ہےںکو وطن واپس لانا چاہتے ہےں تو وہ بغےر کسی رکاوٹ کے آسکتے ہےں ان کی وطن واپسی پر حکومت کوئی رکاوٹ نہےں ڈالے گی ۔ پاکستان کے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف ان کی صحت کے لئے دعا کی ان کی ماضی کے وقعات پر کوئی روکاوٹ نہےں بننی چاہئے۔ہفتے کو اپنی ایک ٹویٹ میں خواجہ آصف نے سابق صدر کی صحت کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کے واقعات کو ا±ن کی وطن واپسی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے۔اللہ ان کو صحت دے تاکہ وہ عمر کے اس حصہ میں وقار کے ساتھ اپنا وقت گزار سکیں۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے کئی رہنما ماضی میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سخت زبان استعمال کرتے رہے ہیں۔ ان کے خلاف آئین سے غداری کا مقدمہ بھی مسلم لیگ (ن) کے دورِ حکومت میں چلایا گیا تھا۔پشاور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں خصوصی عدالت نے 2019 میں سابق صدر پرویز مشرف کو آئین سے غداری کے الزامات کے تحت پھانسی کی سزا سنائی تھی۔ تاہم لاہور ہائی نے اس عدالت کے قیام کو غیر آئینی قرار دے دیا تھا۔

سابق صدر گزشتہ کئی برسوں سے دبئی میں مقیم ہیں اور چند برسوں سے ایک پیچیدہ بیماری میں مبتلا ہیں جس کی وجہ سے جمعے کو ان کی وفات کی قیاس آرائیاں بھی کی جا رہی تھیں۔پرویز مشرف کے اہلِ خانہ کی جانب سے جمعے کو ا±ن کے ٹوئٹر اکاو¿نٹ سے ایک ٹویٹ کیا گیا جس میں کہا گیا کہ وہ وینٹی لیٹر پر نہیں ہیں۔ البتہ علالت کے باعث وہ چند روز سے اسپتال میں ہیں۔اہل خانہ کی طرف سے جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ انہیں لاحق ناقابلِ علاج بیماری امائلائیڈوسس کی وجہ سے وہ پیچیدگیوں کا شکار ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ پرویز مشرف انتہائی علیل ہیں اور وہ بیماری کی خطرناک اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *