German technology company Siemens leaves Russia because of Ukraine warتصویر سوشل میڈیا

ماسکو: (اے یو ایس )ٹیکنالوجی کمپنی سیمنز نے اعلان کیا ہے کہ وہ یوکرین کے تنازع کی وجہ سے روس میں اپنی تمام سرگرمیاں ختم کرکے ملک سے نکل رہی ہے۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کمپنی نے کہا ہے کہ وہ یوکرین میں جنگ کی مذمت میں بین الاقوامی برادری کے ساتھ شامل ہے اور اپنے لوگوں کی حمایت اور انسانی امداد فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے۔

ویب سائٹ پر ایک بیان میں کمپنی نے کہا کہ وہ یوکرین کی جنگ کے نتیجے میں روسی مارکیٹ سے نکل جائے گی۔ کمپنی نے اپنے صنعتی آپریشنز اور تمام صنعتی کاروباری سرگرمیوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

سیمنز اے جی نے کہا ہے کہ ایک ٹیکنالوجی کمپنی کے طور پر وہ صنعت، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ، اور صحت کی دیکھ بھال کے شعبوں پر کام کرتی ہے۔ ستمبر 2021 میں دنیا بھر میں کمپنی کے تقریباً 303,000 ملازمین تھے۔ را ئٹرز کا کہنا ہے کہ روس میں اس کے تقریباً 3,000 کارکناں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *