Get vaccinated at your designated polling stations: Delhi CMتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: دہلی حکومت کا قومی دارالحکومت میں ‘جہاں ووٹ ، وہاں ویکسینیشن’ پروگرام کا آغاز دوشنبہ سے زور شور کے ساتھ ہو گیا ۔ اس خصوصی مہم کے تحت 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ٹیکے لگائے جائیں گے۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ڈیجیٹل پریس کانفرنس کرکے اس مہم کے بارے میں معلومات شیئر کیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ دہلی میں 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے لئے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے۔

جس کے تحت ویکسین صرف گھر کے قریب پولنگ بوتھ پر لگائی جاے گی۔وزیر اعلی نے کہا کہ اگر ویکسین کی کمی نہیں ہے تو پھر اس مہم کے تحت 45 سال سے زیادہ عمر کے دہلی کے تمام لوگوں کو 4 ہفتوں میں ٹیکے لگائے جائیں گے۔ دہلی حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس اسکیم کے تحت ، اس کے ملازمین گھر گھر جاکر 45 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو ویکسینیشن سلاٹ فراہم کریں گے۔ اس کے بعد ، لوگوں کو اسی جگہ ٹیکے لگائے جائیں گے جہاں اس کا پولنگ بوتھ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *