اسلام آباد:(اے یو ایس) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی کا کہنا ہے کہ صدر ڈاکٹر عارف علوی، سابق وزیر اعظم عمران خان، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سابق نائب اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پر آئین کی خلاف ورزی کا مقدمہ چلایا جانا چاہئے۔سعید غنی نے ای پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان حکومت کے نظام، آئین اور ملکی اداروں کے لیے زبردست خطرہ بن کر ابھرے ہیں۔سندھ کے وزیر نے مزید کہا کہ عمران ٹولے کی کرپشن سامنے آئے گی تو لوگ کانوں کو ہاتھ لگائیں گے ۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں 20 ہزار سے زائد لوگ شریک نہیں تھے۔غنی نے ساڑھے تین سالہ دور اقتدار میں کراچی میں ایک بھی کوئی بڑا پراجکٹ نہ چلانے پر عمران خان کو زبردست ہدف تنقید بنایا۔عمران کے دور میں سندھ کے کوگوں کو قدرتی گس کی زبردست قلت کا سامنا رہا جبکہ مجموعی طور پر ملک کو غیر معملوی بے روزگاری اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحشہ اضافہ کی مار جھیلنا پڑی۔ سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم بنانے اور عدم اعتماد لانے میں پیپلز پارٹی کا اہم کردار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے سستے تحفے لے کر مہنگے بیچ دیے اور اگر توشہ خانہ پر گیلانی اور زرداری پر کیس بن سکتا ہے تو عمران خان کیا آسمان سے اترے ہیں۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ پاکستانی قانون کے مطابق کوئی بھی سیاسی جماعت بیرونی چندہ نہیں لے سکتی۔ان کے بقول عمران خان، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر اور صدر نے آئین توڑا ہے۔دریں اثنا وفاق میں برسر اقتدار پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ انہیں اینگرو کارپوریشن کی طرف سے یہ انتہائی غیر پیشہ ورانہ لگا ہے کہ ان کا نجی طیارہ ایک سیاسی رہنما حکومت مخالف ریلی کے لیے استعمال کر رہا ہے۔احسن اقبال کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ قطع نظر اس کے کہ یہ طیارہ چارٹرڈ تھا یا اسپانسر ان کے بقول براہ کرم ایک پبلک لسٹڈ کمپنی ہونے کی وجہ سے کمپنی اپنی حدود کو جانیں۔خیال رہے کہ یہ نجی طیارہ گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں ہونے والے جلسے میں شرکت کے لیے استعمال کیا تھا۔دوسری جانب سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے بھی نو حکمراں محاذ خاص طور وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کو ہدف تنقید بنایا اور ایک بار پھر لفظ نیوٹرل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کا حکم ہے کہ تم چوروں اور ڈاکوؤں کے خلاف جہاد کرو۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ سارے پاکستانی سڑک پر نکل آئیں اور الیکشن کرانے کا واحد مطالبہ کریں ۔ان کے بقول شہباز شریف کبھی جلدی الیکشن نہیں کرائیں گے بلکہ وہ پہلے ہر قسم کی انتقامی کارروائی کریں گے۔عمران خان بولے کہ فارن فنڈنگ کیس جو تحریکِ انصاف پر ڈالا ہے اس سے یہ کوشش کی جائے گی کہ تحریکِ انصاف میچ سے ہی باہر ہو جائے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں یہ چاہتا ہوں کہ تحریکِ انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کا فارن فنڈنگ کیس ایک ساتھ سنا جائے۔ا±ن کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت الیکشن کمیشن، بیورو کریسی میں پسند ناپسند کے فارمولے پر عمل کرتے ہوئے اپنی مرضی و پسند کے لوگوں کا اہم عہدوں پر تقرر کریں گے اور کوشش کریں گے کہ دھاندلی کر کے دوبارہ آ جائیں۔سابق وزیرِ اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ہم مضبوط ادارے چاہتے ہیں، کیوں کہ مضبوط اداروں سے مضبوط قوم بنتی ہے۔ عمران خان نے ایک بار پھریہ الزام عائد کیا کہ ضمانت پر باہر آنے والے شخص کو، جس پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں، ہم پر مسلط کر دیا گیا ہے۔ کراچی میں ایک جلسے سے خطاب کے دوران عمران خان نے الزام عائد کیا کہ اس ساری سازش کے پس پشت سابق وزیر اعظم نواز شریف کا ذہن کارفرما ہے۔ وہ قانون سے جھوٹ بول کر ملک سے باہر گئے اس سے پہلے مشرف کے دور میں بھی وہ جھوٹ بول کر باہر گئے تھے۔ا±ن کا کہنا تھا کہ اب نواز شریف واپسی کی تیاری کر رہے ہیں اور یہ پاکستان کے سارے نظامِ انصاف کا امتحان ہے۔ پوری قوم دیکھ رہی ہے کہ کیا ہمارا نظامِ انصاف نواز شریف کو قانون کی گرفت میں لے گا یا نہیں۔
