پریم ناتھ بسمل، ویشالی،بہار

کرونا نے ایسا ستم کر دیا
مانس مرغے کی قیمت کو کم کر دیا

ناز تھا سائنسدانوں کو خود پہ مگر
ناک میں اس نے سب کے ہی دم کردیا

حد سے بڑھنے لگا تھا بہت چین بھی
جھٹ سے قدرت نے پیچھے قدم کردیا

ہم نے دیکھی نہ ایسی بیماری کبھی
ہنستے گاتے زمانے میں غم کردیا

نکلتا نہیں گھر سے باہر کوئی
سارے عالم پہ دہشت رقم کر دیا

آج بسمل جو کھانسی ذرا آ گئی
ترک ہم سے محبت صنم کردیا
ای میل:premnath178@gmail.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *