Global coronavirus death toll crosses 3 lakh, confirmed cases more than 50 millionتصویر سوشل میڈیا

شنگھائی: (اے یوایس) دنیا بھر میں کرونا وائرس انفکیشن سے اموات کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کر گئی، کرونا کی اس دوسری لہر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 7 ہزار 300 افراد ہلاک جب کہ 5 لاکھ سے زائد افراد میں وائرس کی تصدیق کی گئی۔

شنگھائی کی نجی سافٹ ویئر سلوشن کمپنی کی ریفرنس ویب سائٹ ورلڈومیٹر کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں نئے کرونا وائرس کو وِڈ نائنٹین سے ہلاکتیں 13 لاکھ 32 ہزار 300 ہو گئی ہیں۔

یہ مہلک وائرس اب تک دنیا کے 217 ممالک اور علاقوں میں 5 کروڑ 53 لاکھ 49 ہزار انسانوں کو متاثر کر چکا ہے، دوسری طرف وائرس سے لگنے والی بیماری سے اب تک 3 کروڑ 84 لاکھ 93 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

چین سے نمودار ہونے والے اس وائرس نے سب سے زیادہ تباہی امریکا میں پھیلائی، اب تک وائرس سے امریکا میں 2 لاکھ 52 ہزار افراد جانوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 1 کروڑ 15 لاکھ 38 ہزار ہے، جن میں 70 لاکھ 19 ہزار مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

برازیل میں کرونا وائرس سے ہلاکتیں بڑھ کر 1 لاکھ 66 ہزار ہو گئی ہیں اور متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 58 لاکھ 76 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

فرانس میں ایک بار پھر کرونا کیسز کی رفتار بڑھ گئی ہے، اور یہ کیسز کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے نمبر پر آ گیا ہے، فرانس میں کیسز کی تعداد 19 لاکھ 91 ہزار ہو چکی ہے، جب کہ اموات کی تعداد 45 ہزار ہے۔

روس میں وائرس سے اموات 33 ہزار 400 سے زائد ہیں جب کہ متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ 48 ہزار ہو چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *