واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی:جان لیوااور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ19 سے دنیا بھر میں 7.62 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ، جبکہ اس وبا سے 16.84 لاکھ سے زائد لوگوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر برائے سائنس اینڈ انجینئرنگ(سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 191 ممالک میں 76238296 سے زیادہ افراد جان لیوا کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 16 لاکھ 84 ہزار 816 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
دنیا میں مہلک ترین کووڈ19سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں امریکہ ہے جہاں اب تک 1.76 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں ، جبکہ تین لاکھ 16 ہزار 144 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
کووڈ 19سے متاثر ہونے کے معاملہ میں دنیا کا دوسرا ملک ہندوستان ہے جہاں کوورونا متاثرین کی تعداد کی ایک کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 95.80 لاکھ سے زیادہ مریضوں نے شفایابی حاصل کی ہے۔ نئے کیسز کے مقابلہ میں ایکٹیوکیسز کم ہوکر 3.05 لاکھ ہوچکے ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 145477 ہوگئی ہے۔