Gold prices fall, plunge 8,000 per 10 gram in 7 monthsتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی:(اے یو ایس) دارالحکومت دہلی کے صرافہ بازار میں بدھ کے روز سونے کی قیمت 38 روپے کی کمی کے ساتھ 47,576روپے 10 گرام رہ گیا ہے۔ ایچ ڈی ایف سی سیکیورٹیز کے مطابق روپے کی قیمت میں بہتری کی وجہ سے قیمتی دھاتوں کی قیمتیں متاثر ہوئیں۔

گذشتہ کاروباری سیشن میں سونا 47,614 روپے فی 10 گرام پر بند ہوا تھا۔واضح رہے کہ اگست 2020 میں سونا اب تک کی اعلیٰ سطح پر تھا۔ اس وقت فی 10 گرام کی قیمت56,200 روپے تھی ، اس وقت سے اب تک سونے کی قیمتوں میں تقریباً8,000 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے۔اسی دوران بدھ کے کاروباری سیشن کے بعد چاندی کی قیمت 783 روپے سے ٹوٹ کر68,884 روپے فی کلو گرام ہوگئی ہے۔

گزشتہ کاروباری سیشن میں یہ 69,667 روپے فی کلوگرام تھی۔ایچ ڈی ایف سی سیکیورٹیز کے سینئر تجزیہ کار تپن پٹیل نے کہا کہ روپے کی قیمت میں بہتری کی وجہ سے ، دہلی میں 24 قیراط سونے کی قیمت میں 38 روپے کی معمولی کمی دیکھنے کو ملی۔دریں اثناءبدھ کے روز امریکی ڈالر کے مقابلہ روپیہ تین پیسے کے اضافے کے ساتھ 72.84 پر بند ہوا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے میں 1,843 امریکی ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا اور چاندی کی قیمت بھی 27.31 ڈالر فی اونس پر تھی۔پٹیل نے کہا کہ امریکی محرک کی توقع اور ڈالر میں کمی کی وجہ سے سونے کی قیمتیں مضبوط تھیں ، جس کی وجہ سے قیمت 1,840 ڈالر سے اوپر ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *