نئی دہلی: ہندوستانی صرافہ بازار میں سونے چاندی کے نرخوں میںزبردست کمی واقع ہوئی ہے۔ یوں تو عالمی صرافہ بازار میں سونے کے نرخ میں کمی کے اثرات ہندوستانی صرافہ بازار پربھی مرتب ہوئے ہیںلیکن مہنگائی اور کمزور معیشت کے باعث سونے کی مانگ میں کمی آنا بھی سونے کے نرخوں میں گراوٹ آنے کا ایک سبب سمجھا جا رہا ہے۔

قومی دارالخلافہ دہلی میں24قراط سونے کے نرخ میں 281روپے فی دس گرام کمی آئی۔ اور سونا 42029روپے فی دس گرام سے گھٹ کر 41748روپے فی دس گرام پر آگیا۔چاندی کے نرخ بھی کافی گر گئے اور 712روپے فی کلو گرام کمی کے ساتھ چاندی کی قیمت 37506روپے کلو گرام تک آگئی۔

2020-21کے عام بجٹ میں وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے سونے کے نرخوں میں بہتری لانے اور عالمی صرافہ بازار میں ہندوستان کی ساکھ بہتر بنانے کے لیے جی آئی ایف ٹی شہر میں واقع انٹرنیشنل فنانشیل سروس سینٹر ( آئی ایف ایس سی) میں بین الاقوامی سطح پر سونے کے تبادلہ کی تجویز پیش کی ہے۔

جی آئی ایف ٹی شہر گجرات میں احمدآباد کے قریب واقع ہے۔بین الاقوامی صرافہ بازار میں سو نے کے نرخ 1578ڈالر فی اونس اور چاندی کے 17.78ڈالر فی اونس رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *