Google suspends advertising in Russiaتصویر سوشل میڈیا

کیف:(اے یو ایس)روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کے پیش نظر گوگل کمپنی نے انٹرنیٹ پر روسی صارفین کو اپنی خدمات معطل کردیں ۔ گوگل نے روسی پیش کاروں ، رشیا ٹوڈے چینل اور اسپٹنک نیوز ایجنسی کے یوٹیوب چینلوں کو بھی یورپ میں بلاک کر دیا ۔گوگل کمپنی نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ غیر معمولی حالات کی روشنی میں ہمروس میں گوگل اشتہارات بند کر رہے ہیں۔ صورت حال تیزی سے بدل رہی ہے اور اور ہم جب مناسب ہوگا ہم تازہ ترین صورت حال سے واقف کرتے رہنا جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب اسنیپ چیٹ کمپنی نے بھی روس اور بیلا روس میں اپنی ویب سائٹ پر تمام تجارتی اشتہارات پر پابندی عائد کر دی ہے۔گوگل کمپنی نے دو روز قبل اپنے مختلف پلیٹ فارموں پر روسی حکومت کے میڈیا اشتہارات پر پابندی عائد کرنا شروع کر دی تھی۔ اس سے قبل فیس بک کمپنی بھی روسی سرکاری میڈیا کو اپنے پلیٹ فارم پر اشتہارات دینے سے روک چکی ہے۔روسی افواج نے جمعرات 24 فروری کو علی الصباح یوکرین کے مشرق میں فوجی آپریشن شروع کیا تھا۔ اس کے نتیجے میں تیسری عالمی جنگ بھڑکنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *