نئی دہلی: مرکزی حکومت نے ہندستان آنے والے تمام غیر ملکی مسافروں کے لیے نئے رہنما خطوط جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تمام افراد کو 72 گھنٹے پہلے کی آرٹی – پی سی آر ٹیسٹ کی مثبت رپورٹ پیش کرنی ہوگی اور اپنے موبائل فون پرآ روگیہ سیتو ایپ رکھنا ہوگا۔
مرکزی وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود نے بدھ کے روز یہاں جاری کردہ رہنما خطوط میں کہا کہ غیر ملکی مسافروں کو خود تصدیق شدہ اعلان کرنا ہوگا اور اسے ایئر سویدھا پورٹل پر ڈالنا ہوگا۔ اس کے علاوہ سفر سے 72 گھنٹے پہلے کی کوویڈ نگیٹو رپورٹ دینی ہو گی۔
انہیں ہوائی اڈے سے باہر جانے کی اجازت ہو گی اور انہیں خانہ قرنطینہ میں بھی نہیں رہنا پڑے گا۔ ان رہنما خطوط پر 25اکتوبر سے عمل آوری ہوگی۔