Govt to send declaration against PTI to SC in prohibited funding case: Marriyumتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: (اے یو ایس ) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے تحت تحریک انصاف کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔پریس کانفرنس کے دوران انھوں نے بتایا کہ تین دن بعد وزارت قانون کابینہ اجلاس میں ڈکلیریشن پیش کرے گی جسے سپریم کورٹ بھیجا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ پولیٹیکل پارٹی 2002 اور الیکشن ایکٹ کے تحت الیکشن کمیشن کا فیصلہ آیا ہے اور اس کے تحت بیرون ملک یا غیر ملکیوں سے فنڈنگ لینے پر کارروائی کی جاتی ہے۔ ’حکومت اس پر آئین و قانون کے مطابق ایکٹ کرنے کی پابند ہوتی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے جس نے آٹھ سال بعد یہ فیصلہ دیا۔ ’اس کا حکومت وقت سے کوئی تعلق نہیں۔ تحریک انصاف کے انکار کے بعد سٹیٹ بینک نے تمام ریکارڈ پیش کیا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’تحریک انصاف فارن ایڈڈ پارٹی قرار پائی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو اس کے بارے میں معلوم تھا۔ ان کا سرٹیفکٹ جھوٹا تھا۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ قانون و آئین کے مطابق تحریک انصاف کے خلاف غیر جانبدار انکوائری شروع کی جائے جس میں منی لانڈرنگ کے ساتھ ساتھ خیرات کے پیسے کے مبینہ غلط استعمال کی تحقیقات کی جائے گی۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ تمام لوگ جو اس جرم میں ملوث ہیں ان کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک، ایف بی آر اور ایف آئی اے کے تمام نمائندے اس انکوائری میں شامل ہوں گے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک جماعت کو فارن ایڈڈ پارٹی قرار دیا گیا ہے۔ یہ جعلسازی کی تحقیقات ہے۔ سیکریٹریٹ کے ملازمین کو استعمال کیا گیا۔ فنڈز جو ملک میں آئے وہ کہاں لگے، اس کی بھی تحقیقات کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *