Greece,Cyprus and Israel to form a new Geographical allianceتصویر سوشل میڈیا

ایتھنز:( اے یواتس ) یونان نے کہا ہے کہ خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظرنیا جغرافیائی اتحاد تشکیل دیا جا رہا ہے۔

یونان کے وزیر خارجہ نیکوس ڈینڈیس نے اپنے قبرصی اور اسرائیلی ہم منصبوں نیکوس کرسٹوڈولائڈس اور گبی اشکنازی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یونانی ۔ قبرص۔ اسرائیلی تعلقات خطے میں سلامتی کی ضمانت ہیں۔

منگل کے روز ایتھنز میں تینوں ممالک کے وزرائے خارجہ کی ملاقات کے بعد ڈینڈیس نے کہا کہ یونان ، قبرص اور اسرائیل “مفاہمت کا نیا جغرافیہ” تشکیل دے رہے ہیں۔یونانی وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ ہماری یہ ملاقات ترکی کی طرف سے نئے غیر قانونی اقدامات کے دباو¿ میں کی جارہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کچھ ہی دنوں میں ترکی اپنے اقدامات کے ذریعے ایک بار پھر علاقائی پانیوں میں قدرتی وسائل کی تلاش کے لیے تحقیقاتی مشن بھیجنے کی تیاری کرری ہا ہے۔ڈینڈیاس نے مزید کہا کہ ہم افہام و تفہیم کا ایک نیا جغرافیہ تیار کر رہے ہیں جو پرانی دقیانوسی تصورات سے بالاتر ہے اور خطے کے نقشہ کو نئی شکل دےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ منصوبے کی یورپی یونین اور امریکا دونوں کی بھرپور حمایت کی گئی ہے کیونکہ یہ بین الاقوامی قانونی جواز پر مبنی ہے۔ڈینڈیس اور دوسرے دونوں ملکوں کے وزرا خارجہ نے بھی خطے میں سہ فریقی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت پرزور دیا۔

قبل ازیں یونان کی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ڈینڈیاس نے پارلیمنٹ سے پہلے ایک تقریر میں کہا تھا کہ ان کا ملک گمراہ الزامات یا جنگ کے دھمکیوں کو برداشت نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ ترکی ایک نئی عثمانی سلطنت کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کا ملک یکطرفہ اقدامات کو قبول نہیں کرے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *