GST collection in February crosses Rs 1 lakh croreتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: لاک ڈاؤن کے بعد ملک میں اقتصادی سرگرمیوں میں آرہی تیزی کے ساتھ ہی جی ایس ٹی محصول کی وصولی میں بھی تیزی کا رجحان بنا ہوا ہے اور اس برس فروری میں مسلسل پانچویں ماہ جی ایس ٹی وصولی ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ 113143 کروڑ روپے رہی ،اکتوبر 2020 سے مسلسل جی ایس ٹی وصولیابی ایک لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ رہی ۔

اکتوبر 2020 میں 105155 کروڑ روپے، نومبر 2020 میں 104963 کروڑ روپے، دسمبر 2020 میں 115174 کروڑ روپے اور اس برس جنوری میں اب تک کا ریکارڈ 119875 کروڑ روپے کا جی ایس ٹی محصول حاصل ہوا ہے۔اس بار فروری میں اکٹھا کیا گیا جی ایس ٹی محصول گذشتہ سال کے اسی مہینے میں جمع ہونے والے محصول سے 7 فیصد زیادہ ہے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے آج جاری کردہ جی ایس ٹی کلیکشن کے اعدادوشمار کے مطابق فروری 2021 میں جمع ہونے والے محصول میں 21092 کروڑ روپئے کی سی جی ایس ٹی، 27273 کروڑ روپئے کی ایس جی ایس ٹی، 55253 کروڑ روپے کی آئی جی ایس ٹی اور 9525 کروڑ روپے معاوضہ شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *