Guest of Honour’ President Kovind attends Victory Day Parade as Bangladesh marks 50 years of win over Pakistanتصویر سوشل میڈیا

ڈھاکہ: صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووندنے بنگلہ دیش کی آزادی کی 50ویں سالگرہ تقریبات میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے وکٹری ڈے پریڈ دیکھی۔ اس موقع پر پاکستان کے خلاف جنگ آزادی میں اپنی شاندار فتح کی اس 50ویں سالگرہ کے موقع پر بنگلہ دیش نے اپنی عسکری قوت بشمول حیران کن ہوائی کرتب اور دفاعی حصولیابی کا شاندار مظاہرہ کیا۔

اس پریڈ میں جسے دیکھنے کے لیے بنگلہ دیش کے صدر ایم عبد الحمید اور وزیر اعظم شیخ حسینہ ،ان کے کابینی رفقاء، سفارت کار اور دیگر اہم ترین شخصیات بہ نفس نفیس موجود تھیں،ہندوستان کے بھی ایک122رکنی دستے نے حصہ لیا۔پریڈ میں جیسے ہی ہندوستانی دستہ نمودار ہوا اور کمنٹیٹر نے اس کا تعارف اور ملک کی 1971کی جنگ آزادی میں ہندوستان کی جمہوری حکومت اور ہندوستان کی فوج کے قابل تحسین کردار اور مادی ،اخلاقی مالی و عسکری اور سیاسی مدد کا ذکر کیا تو نیشنل پریڈ گراؤنڈ تالیوں کی گڑگڑاہٹ سے گونج اٹھا اور وہاں موجود ایک کثیر مجمع نے ہندوستانی دستے کو تعظیم میں کھڑے ہو کر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

جسے ہندوستانی دستے کی جانب سے دستے کے قائد نے نہایت ہی دلکش و دیدہ زیب انداز میں شرف قبولیت بخشا۔ اس موقع پر ہندوستان اور بنگلہ دیش کی مسلح افواج کی مشترکہ قربانیوں کی یاد میں صدر کووند نے بھی اپنے بنگلہ دیشی ہم منصب عبد الحمید کو 1971کے دور کے جنگی طیارے مگ 21 کی ہو بہو نقل پیش کی۔ واضح ہو کہ صدر جمہوریہ کووند بنگلہ دیش کے پہلے سہ روزہ دورے پر ڈھاکہ میں موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *