Gulf envoys stress women's rights in meeting with Taliban FMتصویر سوشل میڈیا

دوحہ: خلیجی ممالک کے وزرا خارجہ نے اپنے طالبان ہم منصب سے ملاقات کی اور ملازمت و تعلیم کے حوالے سے حقوق نسواں کی ضمانت کی ضرورت پر زور دیا۔ قطر کے درالخلافہ دوحہ میں پیر کے روز چھہ ملکی خلیجی تعان تنظیم(جی سی سی) کے سفارت کاروں نے امارت اسلامیہ کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کر کے ایک ایسے قومی مصالحتی منصوبہ وضع کرنے کی ضرورت پر ور دیا جس میں بنیادی آزادی اور حقوق بشمول تعلیم و ملازمت کے لیے خواتین کے حقوق کا احترام ہو۔

طالبان نے ایسی تصویر کو ٹوئیٹر کے توسط سے جای کیا ہے جس میں نگراں وزیر خارجہ متقی کو بحرین ، کویت، عمان ،قطر ،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے نمائندوں سے ملاقات کے لیے مسکراتے ہوئے میٹنگ ہل میں داخل ہوتے دکھایا گیا ہے۔لیکن ان سفات کاروں نے کہا کہ افغان وزیر خارجہ نے کوئی وعددہ نہیں کیا۔

وعدہ نہ کرنے کے باوجود خلیجی تعاون تنظیم نے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا کہ عرب ممالک کے سفیروں نے اس بات پر زور دیا کہ حالات اس امر کے متقاضی ہیں کہ ہنگامی انسانی ضروریات پورا کرنے میں افغانستان کی مدد کی جائے جہاں خشک سالی کے باعث معاشی بحران کے ساتھ ساتھ بھوک افلاس بڑے پیمانے پر پھیل رہا ہے جس سے ایسی بے روزگاری پھیلے گی جس پر برسوں قابو نہیں پایا جا سکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *