Gurugram: Four boys run over by train while taking selfieتصویر سوشل میڈیا

گوڑ گاؤں:ہریانہ کے گروگرام شہر میں منگل کی شام ایک زیر تعمیر ریلوے برج کے قریب پٹری پر کھڑے ہوکر سیلفی لینے والے چار نوجوان لڑکے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق دہلی کے مضافات میں واقع گورو گرم شہر میں یہ حدثہ شام پانچ بجے ]یش آیا۔

گورنمنٹ ریلوے پولس کے مطابق دہلی کے سائے روہیلہ اسٹیشن اجمیر جانے والی جن شتابدی ایکسپریس گوڑ گاو¿ں اسٹیشن چھوڑ کر بسئی ریلوے اسٹیشن کی جانب تیز رفتار سے بڑھ رہی تھی۔ اسی اثنا میں چار لڑکے، جن کی عمریں 18تا 21سال تھیں وہاں پہنچنے اور جس وقت ٹرین ان کی طرف بڑھ رہی تھی انہوں نے پٹریوں پر ہی سیلفی لینا شروع کر دی۔ یہاں تک کہ ٹرین کے قریب آجانے کے باوجود یہ لڑکے پٹریوں سے نہیں ہٹے تاکہ تصویر میں ٹرین بھی نظر آئے اور ٹرین کی زد میں آگئے۔

ان چاروں نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ ٹرین ڈرائیور سے اطلاع موصول ہوتے ہی گورنمنٹ ریلوے پولس کی ایک ٹیم جائے وقوعہ پہنچ گئی۔ ہلاک شدگان کی شناخت 19سالہ سمیر، 20سالہ محمد انس، 21سالہ یوسف عرف بھولے، او18سالہ یوراج گوگیا کے طور پر کی گئی ہے۔یہ چاروں دیوی لال کالونی کے رہائشی تھے۔پولس کے مطابق ان میں سے ایک نویں کلاس کا طالبعلم تھا جبکہ باقی تینوں ایک موبائل شاپ پر ملازمت کرتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *