Hafiz Saeed still Pakistan's VIP; terrorist & aides roaming in SUVs despite jail sentenceتصویر سوشل میڈیا

اگرچہ ممبئی حملوں کے اصل مجرم اور جماعت الدعویٰ کے سرغنہ حافظ سعید کو پاکستان کی ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے 10سال کی سزائے قید سنادی ہے تاہم عمران خان کی حکومت اب بھی اس کے ساتھ بہترین سلوک کر رہے جبکہ اقوام متحدہ اسے عالمی دہشت گرد قرار دے چکی ہے۔

اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی محکمہ حافظ سعید سے وی آئی پی جیسا سلوک کر رہا ہے اور وہ آج بھی اپنے گرگوں کے ساتھ ایس یو وی میں ٹھاٹ سے گھومتا نظر آتا ہے۔ حافظ سعید کو جس کے سر پر ا مریکہ نے 10ملین ڈالر انعام رکھا ہے دہشت گردی مالی اعانت کیس میں گذشتہ سال17جولائی کو سزا سنائی گئی تھی ۔اس سال فروری میں ایک انسداد دہشت گردی عدالت نے انہیں دہشت گردمالی اعانت کے دو کیسز میں 11سال قید کی سزا سنائی۔70سالہ حافظ سعید کو لاہور کی زبردست پہرے والی لکھپت جیل میں رکھا گیا تھا۔

سعید اور اس کے معتمدین خاص ظفر اقبال اور یحییٰ مجاہد کو ساڑھے دس ۔دس سال قید کی سزا سنائی گئی جبکہ حافظ سعید کے برادر نسبتی عبد الرحمٰن مکی کو چھ ماہ کی قید کی سزا سنائی گئی۔حافظ سعید کو دونوں مالی معاونت کیسوں میں ساڑھے پانچ ساڑھے پانچ سال یعنی مجموعی طور پر 11سال قید اور -1515ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔اسی کیس میں الانفال ٹرسٹ کے سکریٹری ملک ظفر اقبال کو بھی یہی سزا سنائی گئی۔عدالت نے حافظ سعید کی املاک کی ضبطی کا بھی حکم دیا۔

جماعت الدعویٰ کے سرغنہ کے خلاف انسدا دہشت گردی محکمہ نے 41کیسز درج کیے ہیں جن میں سے 24فیصل ہو چکے ہیں اور باقی انسدا دہشت گردی عدالتوں میں معرض التوا میں پڑے ہیں۔ حافظ سعید کو یہ سزا فنانشیل ایکشن ٹاسک فورس ( ایف اے ٹی ایف) کی جانب سے عائد کردہ چھ کلیدی شرائط بشمول ہندوستان کو نہایت مطلوب دو دہشت گردوں سعید اور مولانا مسعود اظہر کے خلاف کارروائی کرنے میں ناکامی کی شرط پوری نہ کرنے کے پاداش میں پاکستان کو فروری2021تک گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے ایجنسی کے فیصلے کے کئی ہفتوں کے بعد سنائی گئی ہے۔

پاکستان کے گرے لسٹ میں برقرار رہنے سے وہ بین الاقوامی زر فنڈ (آئی ایم ایف)، ورلڈ بینک، ایشین ڈیولپمنٹ بینک(اے ڈی بی) اور یورپی یونین سے مالی امداد پانے میں مشکلات سے دوچار رہے گا۔جس سے پہلے ہی اقتصادی طور پر تباہ حال ملک کے مسائل اور بڑھ جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *