Hajj 2022: A total of 87,194 applications for Haj Yatra received this yearتصویر سوشل میڈیا

ممبئی: (اے یوایس) کورونا وائرس کے عتاب کی وجہ سے عازمین حج گزشتہ دوسالوں سے سفرِ کی سعادت سے محروم تھے۔ اب حالات کے معمول پر آنے کے بعد سعودی حکومت نے احتیاطی تدابیر کی شرائط کے ساتھ عالمی سطح پر دس لاکھ عازمین حج کو سفرحج کی اجازت دی ہے۔ سعودی عرب نے ہندوستان کو 79 ہزار دو سو عازمین حج کا کوٹہ فراہم کیا ہے۔ حج کے متعلق غیر یقینی صورت حال کی بناءپر مرکزی حج کمیٹی کو ایک لاکھ سے کم درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ ’انڈین ایکسپریس‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ تعداد تقریباً 93 ہزار ہے۔مرکزی حج کمیٹی کے نونامزد چیئرمن اے پی عبداللہ کُٹّی نے ممبئی میں مرکزی حج کمیٹی کے صدر دفتر حج ہا¶س میں حج 2022 کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ 31 مئی سے ہندوستانی عازمین حج کی پرواز کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔ مرکزی حج کمیٹی سے روانہ ہونے والے عازمین حج کی آخری فلائیٹ 14 جولائی کو پرواز بھرے گی۔ عازمین دس امبارکیشن پوائنٹس سے سفرحج کے لئے روانہ ہوں گے۔

حج کمیٹی کے چیئرمین اے پی عبداللہ کٹی نے ممبئی حج ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حج کمیٹی کے حصے میں 56 ہزار 6 سو نششتیں آئی ہیں۔ ان نششتوں کے لئے ایک ہفتے کے اندر قرعہ اندازی کا عمل مکمل ہوجائے گا۔ واضح رہے کہ ہندوستان کو انڈونیشیا اور پاکستان کے بعد سعودی حکومت نے 79 ہزار دوسو 37 عازمین کا کوٹہ فراہم کیا ہے۔ اس میں سے 56 ہزار چھ سواراکین مرکزی حج کمیٹی کے ذریعے سفر حج پر روانہ ہوں گے باقی ساڑھے بائیس ہزار ہندوستانی عازمین حج پرائیویٹ ٹورآپریٹرس کے ذریعے سفر حج پر رونہ ہوں گے۔’مرکزی حج کمیٹی نے ریاستی حج کمیٹوں کو ان کی نشستوں کی تفصیلات روانہ کردی ہے۔ درخواست فارم کی صورتِ حال کو دیکھتے ہوئے اس مرتبہ صرف 15 ریاستوں کے عازمین حج کی قرعہ اندازی ہوگی باقی ریاستوں کے عزمین حج بغیر قرعہ کے سفر حج پر روانہ ہوں گے‘۔

اے پی عبداللہ کٹی نے کہا کہ اس سال بھی خواتین بغیر محرم کے سفر حج پر روانہ ہوں گی۔ اٹھارہ سو انسٹھ خواتین بغیر محرم کے سفر حج پرروانہ ہوں گی، ان خواتین کو قرعہ اندازی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔مرکزی حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹیو افسر یعقوب شیخا نے بتایا کہ اس سال حج مہنگا ہونے کا اندیشہ کم ہے مرکزی حج کمیٹی نے اس سال گزشتہ رقم کو ہی قائم رکھا ہے۔ ‘ اس سال مرکزی حج کمیٹی کے حج پیکیج کی قیمت تین لاکھ 32 ہزار سے چار لاکھ ساٹھ ہزار کے درمیان ہوں گی۔ اس میں اضافہ ویزا فیس اور معلم چارج کو بھی شامل کیا گیا ہے۔’ انہوں نے کہا کہ اس سال طے شدہ قیمت میں کوویڈ کور کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *