ریاض: (اے یو ایس ) سعودی عرب کی وزارتِ حج و ع±مرہ نے اس سال 1443ھ کے حج سیزن کے لیے اپنی آگاہی سرگرمیوں کو تیز کرنے کی جاری کوششوں کی توسیع کے طور پر “حج آپ سے شروع ہوتا ہے” کے عنوان سے ایک آگاہی مہم کا آغاز کیا ہے۔وزارت حج نے جنرل اتھارٹی برائے اوقاف کے تعاون سے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 7 زبانوں میں ایک ویڈیو کلپ شائع کیا، جس کا مقصد سفر کے دوران حاجی کے ذاتی استعمال اور مناسک کی ادائی کے دوران عمومی رویے سے متعلق متعدد ہدایات کو واضح کی گئی ہیں۔اس مہم میں حج کے دوران غلط رویوں کو درست کرنے کے لیے متعدد راہ نما اصول بیان کیے گئے ہیں اور انہیں بتایا گیا ہے کہ عازمین حج کو مقدس مقامات میں کون سے آداب اور مطلوبہ رویےاپنانے ہوں گے۔
آگاہی مہم کا مقصد اس بات پر زور دینا ہے کہ حج کے کامیاب سفر کا آغاز خود حاجی کی ذات سے ہوتا ہے۔ حاجی کے سفر کو آسان بنانے کے لیے صحیح ہدایات اور اہم ہدایات پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔ ایک حاجی کو دوسرے حجاج کرام کے آرام وسکون کو بھی یقینی بنانا ہوتا ہے۔ اس مہم میں حرم میں صحیح راستوں پر عمل کرنے کو یقینی بنانے کے لیے بھی رہ نمائی مہیا کی گئی ہے۔قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے حال ہی میں اوقاف کی جنرل اتھارٹی کے ساتھ شراکت میں 14 زبانوں میں 13 تفصیلی آگاہی کتابچے جاری کیے ہیں تاکہ حجاج کے سفر کو آسان طریقے سے طے کرنے میں ان کی مدد اور رہ نمائی کی جا سکے۔ اس حوالے سے رہ نما کتابچے عازمین کے لیے ایک آن لائن پورٹل گائیڈ۔ پر دستیاب ہیں۔
