Half districts of Afghanistan are under Taliban control: Mark Milleyتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: امریکہ کے جائنٹ چیف آف اسٹاف چیرمین جنرل مارک میلی نے کہا ہے کہ افغانستان کے آدھے اضلاع پر طالبان کا قبضہ ہے۔ انہوں نے پنٹاگون میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گذشتہ8ماہ کے دوران طالبان نے کافی پیش قدمی کی ہے اور اب وہ ملک کے نصف اضلاع پر کنٹرول کیے ہوئے ہیں۔ امریکی فوج کے اعلیٰ افسر نے مزید کہا کہ ملک کے419اضلاع میں سے 190سے زائد اضلاع پر طالبان قبضہ کر چکے ہیں ۔اور ااب یہ افغان قیادت اور عوام کے لیے آزمائش کا دور ہوگا۔

جنرل میلی نے یہ بھی کہا کہ افغانستان کے حالات نے ابھی تک کوئی حتمی شکل اختیار نہیں کی ہے اور اب بھی طالبان کے ساتھ مذاکراتی تصفیہ اور افغانستان پر طالبان کے مکمل کنٹرول دونوں امکانات موجود ہیں۔امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اسی دوران کہا کہ بعد از فوجی انخلا طالبان سے نہیں دہشت گردی کے خطروں سے نمٹنے کے لیے کوششیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کی توجہ اس پر مرکوز رہے گی کہ دہشت گردی اور اس کے خطرات افغانستان اے امریکہ بر آمد نہ کر دیے جائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *