Hamas authorities in Gaza execute five Palestiniansتصویر سوشل میڈیا

غزہ: غزہ کے حماس حکام نے اتوار کے روز پانچ فلسطینیوں کو سائے موت دے دی۔ ان میں سے کچھ کو پھانسی دی گئی اور کچھ کو فائرنگ اسکواڈ نے گولی مار کر موت کے گھات اتارا گیا۔ وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان کے مطابق ان میں سے دو کو 2009اور2015میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں اور باقی تین کو قتل کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی ۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ سزائے موت سنائے جانے سے قبل تمام سزا یافتہ افراد کو اپنے دفاع کے مکمل حقوق دیے گئے تھے ۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے اس سزا پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ حقوق انسانی تنظیمیں غزہ میں پچھلی سزائے موت کے معاملات پر سخت تنقیدیں کر چکی ہیں۔ بیان میں سزائے موت پانے والوں کے پورے نام نہیں بتائے گئے۔ بس اتناکہا گیا کہ تین کو قتل کے جرم میں اور دو کو جن کی عمریں 44ور54سال ہیں، جاسوسی کے جرم میں پھانسی دی گئی ہے۔ واضح ہو کہ فلسطینی علاقوں میں طلوع آفتاب کے وقت پھانسی یا فائرنگ اسکواڈ کے ہاتھوں موت کی سزا دیے جانے کا 2017کے بعد پہلا واقعہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *